تیزاب پی کر خودکشی کرنے والی خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش

تیزاب پی کر خودکشی کرنے والی خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش
تیزاب پی کر خودکشی کرنے والی خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد میںبجلی کا بل زیادہ آ نے پر  گھریلو جھگڑے کے باعث تیزاب پی کر خودکشی کرنے والی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے  ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بجلی کے بل نے حاملہ خاتون کی جان لے لی ۔نواحی علاقے کوثر آباد میں ثمینہ نامی خاتون کا بجلی کا بل زیادہ آ نے پر شوہر سے جھگڑا ہو گیا جس پراس نے اپنے بچے کے ہاتھوں تیزاب منگوا کر پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ گھر والوں نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔اس دوران ثمینہ جو کہ 8ماہ سے حاملہ تھیں نے صحت مند بچے کو جنم دیا جس کو بچانے میں ڈاکٹرز کامیاب ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو5 ہزار روپے بجلی کا بل موصول ہواتو ان کا گھروالوں سے جھگڑا ہو گیا جس پر تنگ آ کر خاتون نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔

مزید : فیصل آباد


loading...