ثانیہ مرزا کاشارخ خان کو بریانی کا تحفہ، فلم ”دل والے“کے سیٹ پر پرجوش آمد

ثانیہ مرزا کاشارخ خان کو بریانی کا تحفہ، فلم ”دل والے“کے سیٹ پر پرجوش آمد
 ثانیہ مرزا کاشارخ خان کو بریانی کا تحفہ، فلم ”دل والے“کے سیٹ پر پرجوش آمد

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا نے فلم ”دل والے“ کی تمام کاسٹ کو بریانی کا تحفہ دیدیا۔ثانیہ مرزا کے تحفے پر کنگ خان شارخ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے سوا اسے کوئی نہیں چھو سکتا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر میں شارخ خان کے ثانیہ مرزا کے لئے ٹوئیٹر پیغام کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا نے فلم ” دل والے“ کاسٹ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فرح خان ان دنوں ”دل والے “ کے ایک گانے کے لئے کوریو گرافی کر رہی ہیں جس میں فلم کی تمام کاسٹ اس گانے کا حصہ ہے ۔ ذرائع نے ممبی مرر کو بتایا کہ دل والے کے اس گانے کے لئے اکثر و بیشتر رات کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔ہر کوئی پرجوش ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کوریوگرافرفرح خان 12اکتوبر کو اپنی قریبی دوست ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی حیدرآباد میں رہائشگاہ پر ان سے ملنے کے لئے گئیں جہاں انہوں نے اکٹھے ناشتہ کیا اور بھارتی ٹی وی کے ریئلٹی شو ”بگ باس9“کا ایک گزرا ہوا پروگرام دیکھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فرح خان اورثانیہ مرزا پھر دل والے کی شوٹنگ کے لئے نکل گئے ۔ ثانیہ مرزا جاتے ہوئے اپنے ساتھ دل والے کی کاسٹ کے لئے بریانی کا تحفہ بھی لے گئیں۔دل والے کی تمام کاسٹ نےسرپرائز سے لطف اٹھا مگر شاہ رخ نے کہا کہ سب اسے نہیں چھو سکتے یعنی یہ بریانی کا تحفہ صرف میرے لئے ہے ۔

اس موقع پر شارخ خان نے ایک ٹوئیٹ میں، کاجل، کوریو گرافر فرح خان ، ثانیہ مرزا ، ورون دھون اور ورون ورما کی اپنے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی پوسٹ کی ہے اور ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ثانیہ تمہاری آمد مسحورکن ہے ،تمہاری مسکرات نے تمام سیٹ کو جیت لیا ہے لیکن تہماری جانب سے لائی گئی بریانی پر سب کا حق نہیں ، کوئی اسے میرے سوا چھو نہیں سکتا۔ذرائع نے بتایا کہ ثانیہ مرزا اور فلم کاسٹ ساری رات اکھٹے رہے اور یہ بڑی پرجوش اور پر مسرت رات تھی ۔

مزید : تفریح


loading...