بھارتی کسانوں نے ریلوے لائن کھول دی، وزراءکے گھیراﺅ کا اعلان

بھارتی کسانوں نے ریلوے لائن کھول دی، وزراءکے گھیراﺅ کا اعلان
بھارتی کسانوں نے ریلوے لائن کھول دی، وزراءکے گھیراﺅ کا اعلان

  


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پنجاب میں کسانوں نے 7 روز کے احتجاج کے بعد ریلوے لائن کھول دی ہے ۔کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے دوران امرتسر میں پٹیالہ ، لوگہ ، شیر گڑھ اور دیگر علاقوں سے گزرنے والی ریلوے لائن پر قبضہ کر رکھا تھا اور وہ کپاس کے کاشتکاروں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے اس سے قبل ان کسانوں سے 18 روز تک مقامی ضلعی انتظامیہ کے کمپلیکس کے باہر دھرنا بھی دیا۔ کسان رہنمائوں نے ریلوے لائن کھولنے کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شیرو مانی اکالی کے رہنماو¿ں کو علاقے میں نہیں آنے دینگے اور 22 اکتوبر کو اکالی وزراء کے گھروں کا محاصرہ کریں گے۔ 7روزہ احتجاج کے دوران 5 سو زائد ٹرینیں متاثر ہوئی جن میں پاکستان سے آنیوالی سمجھوتہ ایکسپریس بھی شامل تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...