نجی سکولوں کے حوالے سے اعدادوشمار میں تضاد پر سینیٹر طلحہ محمود برہم

نجی سکولوں کے حوالے سے اعدادوشمار میں تضاد پر سینیٹر طلحہ محمود برہم
نجی سکولوں کے حوالے سے اعدادوشمار میں تضاد پر سینیٹر طلحہ محمود برہم

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ زیرغورہے۔پیرا اورسی ڈی اے حکام کی نجی تعلیمی اداروں پرپیش کی گئی رپورٹ کے اعدادوشمارمیں تضاد ہونے پر سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کی رپورٹ میں تضاد سے لگتا ہے اس معاملے پرسنجیدگی نہیں۔

اجلاس میں پیرااور وزارتِ کیڈ نے وفاقی دارالحکومت میں سکولوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ پیرا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 1069 رجسٹرڈ نجی تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ 977 پرائیویٹ اسکولزرہائشی علاقوں میں ہیں۔

سی ڈی اے حکام کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 450 نجی اسکول گھروں میں قائم ہیں۔وزارت کیڈ اورپیرا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں17 نجی اسکول کمرشل عمارتوں میں قائم ہیں۔

اجلاس میں پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیشن اتھارٹی ، ایف بی آر، سی ڈی اے حکام بھی شریک ہیں۔

مزید : قومی


loading...