”جیب میں حشیش رکھ کر بھول گیا“غیر ملکی طالبعلم ابو ظہبی ایئرپورٹ پر گرفتار
ابوظہبی(ویب ڈیسک)ایک عرب انجینئرنگ یونیورسٹی کا غیر ملکی طالبعلم جیب سے حشیش کی معمولی مقداربرآمد ہونے پر ابو ظہبی ایئرپورٹ پر پکڑاگیا ہے ۔ اماراتی نیوز 24/7کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان کو دبئی ایئرپورٹ پر اسوقت حراست میں لیا گیا جب دوران ِ چیکنگ اس کی جیب سے حشیش برآمد ہوئی جبکہ نوجوان نے اعتراف ِ جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنے آبائی ملک حشیش استعمال کرتا ہے، یہ حشیش کا ٹکڑا نادانستہ جیب میں بھول گیا تھا۔امارات الیوم ڈیلی کے مطابق اسے 18اکتوبر کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے ۔