ثانیہ جیت رہی ہو تومجھے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے: شعیب ملک

ثانیہ جیت رہی ہو تومجھے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے: شعیب ملک
ثانیہ جیت رہی ہو تومجھے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے: شعیب ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)پانچ برس بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راﺅنڈ شعیب ملک نے میدان میں اترتے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی اس عمدہ کارکردگی کے پیچھے کسی حد تک وہ دباﺅ بھی ہے جو وہ ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے محسوس کرتے ہیں۔ ابوظہبی میں بی بی سی اردو سے خصوصی بات چیت میں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ صحت مندانہ مقابلہ کرتے ہیں او ر انہیں اپنی بیگم کی کارکردگی پر فخر ہے۔ اس سوال پر کہ ثانیہ مرزا اس سال سات ٹورنا منٹس جیتے ہیں اور اس تناظر میں وہ خود سے کس طرح کی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے ازراہ تفنن کہاکہ’ کاش میں بھی کوئی انفرادی کھیل کھیل رہا ہوتا کیونکہ اس میں آپ ہر فیصلہ خود کرتے ہیں‘۔ شعیب کا کہنا تھا کہ ٹینس کے کورٹ پر ثانیہ کی عمدہ کارکردگی ان کے لیے ایک مہمیز کا کام کرتی ہے ۔’مجھے ان کے جیتنے پر فخر ہو تا ہے اور خاص کر یہ دیکھ کر مجھے زیادہ حوصلہ ملتا ہے کہ وہ فٹنس کے مسائل کے باوجود تواتر سے کامیابی حاصل کر رہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ مجھ پربہت زیادہ دباﺅ بھی پڑتا ہے کہ وہ جیت رہی ہیں لہٰذا مجھے بھی کچھ کرنا ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی ثانیہ سے روز بات ہوتی ہے اور اب وہ انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارک باد دینے اور وہ جیت کی مبارک باد وصول کرنے کی عاری ہو گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -