سناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے دلچسپ گوشوں سے پردہ اٹھادیا، انتہائی قابلِ ستائش اقدام

سناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے دلچسپ گوشوں سے پردہ اٹھادیا، انتہائی قابلِ ...
سناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے دلچسپ گوشوں سے پردہ اٹھادیا، انتہائی قابلِ ستائش اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ”دبنگ گرل “سنا کشی سنہا نے اپنی زندگی کے پوشیدہ گوشوں سے پردہ اٹھادیاہے اور لچسپ راز بتا دیئے ہیں ۔سناکشی دیگر بالی ووڈ ستاروں کی طرح عیش و عشرت اور رنگا رنگ زندگی بسر کرنے کی بجائے اپنی تمام تر کمائی اپنے والدین کو سونپتی ہیں۔ آج کل کے دور میں نوجوان اولاد کی جانب سے مکمل بااختیار ہونے کے باوجود ایسا اقدام انتہائی پُرمسرت ، قابلِ ِ ستائش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ہے ۔
ممبئی مرر کو ایک انٹرویوکے دوران سناکشی سنہا نے بتایا ہے کہ وہ اپنی تمام تر کمائی باقاعدگی کے ساتھ اپنے والدین کے سپرد کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے پہلا چیک ایک فیشن ویک میں شرکت کرنے پر ملا ۔ سناکشی نے بتایا کہ ان دنوں میں کالج میں پڑھ رہی تھی ، اس فیشن ویک میں شرکت پر مجھے ایک روز کے500روپے مل رہے تھے ، فیشن ویک اختتام پذیر ہونے پرمجھے 3000ہزار روپے کا چیک ملا ۔سناکشی نے بتایا کہ میں نے وہ تین ہزار روپے کا چیک اپنے والدین کو دیا جسے میری والدہ نے فریم کر کے ”یادگار“ کے طور پر رکھ لیا ۔ سناکشی نے مزیدانکشاف کیا کہ میں نے اپنی پہلی فلم ”دبنگ“سے ملنے والے چیک میں سے کچھ رقم سلمان خان کی چیرٹی فاﺅنڈئشن کو دی اور باقی رقم ویسے کے ویسے ہی اپنے والدین کو سونپ دی ۔یہی نہیں سناکشی نے مزید دلچسپ راز بتایا کہ کالج فیشن ویک سے لیکر اب تک اپنی کمائی کا ہر چیک رضاکارانہ اور باقاعدگی سے اپنے والدین کو دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے بہت کم پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے اور جب ضروت ہوتی ہے تو والدین سے مانگ لیتی ہیں۔سناکشی سنہا آج کل فلم ”فورس2“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، یہ فلم ”فورس“ 2011کا سکیوئیل ہے ، فلم ”فورس 2“ 2016کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

تفریح -