سلیم مانڈوی والا نے پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کی بدحالی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

سلیم مانڈوی والا نے پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کی بدحالی کے ذمہ داروں کیخلاف ...
سلیم مانڈوی والا نے پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کی بدحالی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کی بحالی کیلئے کام کرے جبکہ پی آئی اے کو موجودہ حالات میں لانے والی قوتوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ 6ہفتوں میں پی آئی اے کی بدحالی کے ذمہ داروں کا پتا لگایا جاسکتا ہے جبکہ دونوں اداروں کی بحالی کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل کرپشن اور بدانتظامی کے باعث پاکستان کیلئے سفید ہاتھی ثابت ہورہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان سٹیل کی نجکاری کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

مزید : قومی


loading...