این اے 122، ووٹوں کی منتقلی کاالزام درست نہیں ،اگست سے فہرستیں منجمد ہیں: الیکشن کمیشن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 122میں ووٹرلسٹوں کی ہیر پھیراورووٹوں کی دوسرے حلقوں یا پولنگ سٹیشنوں میں منتقلی سے متعلق تمام افواہوں ، بیانات کو مسترد کردیا اور کہاکہ بعض قائدین کی طرف سے لگائے جانیوالے الزامات درست نہیں، 26اگست کوہی انتخابی فہرستیں منجمد کردی گئی تھیں ۔
اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پنجاب میں 45لاکھ نئے ووٹر رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، اگست سے ہی انتخابی فہرستیں منجمد ہیں اور ووٹوں کی تبدیلی ممکن نہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 31اگست کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیاگیاتھا اور اس سے پہلے فہرستیں منجمد تھیں ۔
یادرہے کہ حلقے کے کئی ووٹرز نے دعویٰ کیاتھاکہ ان کے پولنگ سٹیشن تبدیل کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے ۔ پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ وہ ووٹرجن کے ووٹ تبدیل کیے گئے ہیں ،تحریک انصاف کے حامی تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں بھی تھیں کہ اگر ووٹوں کی منتقلی نہ ہوتی تو شاید پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی نشست بھی جیت جاتی ۔