سعودی عرب،محبت کا اظہار نہ کرنے پر باپ نے 7سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سعودی عرب،محبت کا اظہار نہ کرنے پر باپ نے 7سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
سعودی عرب،محبت کا اظہار نہ کرنے پر باپ نے 7سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )"میں آپ سے محبت نہیں کرتی"، سات سالہ بچی کی اس بات پر سفاک باپ نے بیٹی کو مار مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک باپ نے اپنی سات سالہ بیٹی یارا کو جو کہ والدین میں طلاق کے بعد سے ماں کے پاس قیام پذیر تھی اس بات پرپائپ سے بری طرح پیٹ کر کمرے میں بند کر دیا کہ یارا نے باپ سے محبت نہ ہونے کا اظہار کیا تھا ۔پورے جسم پر ہونیوالے شدید تشدد کو معصوم جان سہہ نہ سکی، حالت غیر ہو نے پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ موت نے آلیا۔یارا کی والدہ کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد عدالتی حکم پر یاراکو والد کے پاس بھیجا گیا تھا جس پر یارا ناخوش تھی۔وہ ان کے پاس جانا ہی نہیں چاہتی تھی ۔ماں کا کہنا تھا کہ اس کے سابق شوہر نے عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل اپنی بیٹی کو تشد د کا نشانہ بنایا ۔والد کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صف بیٹی کو سمجھانا تھا ۔والدہ کی وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں حتمی طبی رپورٹس کا انتظار ہے جس کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی۔