عمران خان کا این اے 144سے کامیاب ہونیوالے امیدوار کوفون ، مبارکباددی ، پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی:ریاض الحق

عمران خان کا این اے 144سے کامیاب ہونیوالے امیدوار کوفون ، مبارکباددی ، پارٹی ...
عمران خان کا این اے 144سے کامیاب ہونیوالے امیدوار کوفون ، مبارکباددی ، پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی:ریاض الحق

  


اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 144سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونیوالے ریاض الحق جج کو ٹیلی فون کرکے جیت کی مبارکباد دی ہے تاہم ریاض الحق نے دعویٰ کیاہے کہ اُنہیں عمران خان نے پارٹی شمولیت کی دعوت نہیں دی ، مبارکباددی ہے ،یہ ان کی مہربانی ہے اور وہ اس پر عمران خان کے شکرگزارہیں ۔ دوسری طر ف مقامی میڈیا نے کہاہے کہ چوہدری سرور کے بعد عمران خان نے بھی ریاض الحق کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔

اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست کی وجہ سامنے آگئی,تفسیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سماءٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ریاض الحق کاکہناتھاکہ ابھی کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، مسلم لیگ ہی میری پارٹی ہے تاہم یہ واضح کرنے سے گریز کیاکہ کونسی مسلم لیگ ہے ؟ اُنہوں نے کہاکہ جن گروپوں نے حمایت کی ہے ، ان سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کروں گا، پی ٹی آئی او رجماعت اسلامی نے حمایت کی ہے ، وہ خود 27سال سے مسلم لیگ ن کے ورکرہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ ایک ووٹ کیلئے بھی رشوت دی ہویا کوئی ثابت کردے تو سیاست ہی چھوڑدوں گا۔

مزید : اوکاڑہ /اہم خبریں


loading...