وزیر اعظم کا ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ،ن لیگ میرے خون میں شامل ہے: نومنتخب آزاد رکن قومی اسمبلی

وزیر اعظم کا ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ،ن لیگ میرے خون میں شامل ہے: ...
وزیر اعظم کا ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ،ن لیگ میرے خون میں شامل ہے: نومنتخب آزاد رکن قومی اسمبلی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ریاض الحق جج کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی گئی تو  آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ ن لیگ میرے خون میں شامل ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو ن لیگ میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ہے  ۔ریاض الحق حالیہ ضمنی انتخاب میں این اے 144اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی ریاض الحق سے رابطہ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے نو منتخب امیدوار کو مبارکباد دی ہے ۔

مزید : قومی /Headlines


loading...