پہلا ٹیسٹ میچ ، دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 56 رنز بنا لئے
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے چھپن رنز بنا لئے۔ اوپنر معین علی اور الیسٹر کک نے بالترتیب پندرہ اور انتالیس رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 523رنز پر ڈکلیئرکردی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے شعیب ملک 245رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ اسد شفیق نے 107اور محمدحفیظ نے 98رنز بنائے ۔
ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچ روزہ میچ کے دوسرے دن کا کھیل پاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر 286رنز پر شروع کیا اور قومی ٹیم کوپہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مجموعی طورپر 499رنز پر اسدشفیق 107رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔ 514رنزپر سرفرازاحمد بھی چلتے بنے جبکہ 521رنز پر شعیب ملک 245رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔
شعیب ملک کے بعد ذوالفقار بابر بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور محض 2رنز کے اضافے کے ساتھ 523رنز پروکٹ گنوابیٹھے جس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز ڈکلیئرکردی۔