درندہ صفت باپ کو برسوں اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر12سال قیدکی سزا

درندہ صفت باپ کو برسوں اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر12سال قیدکی سزا
درندہ صفت باپ کو برسوں اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر12سال قیدکی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے درندہ صفت باپ کو اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 12سال کی قید کا حکم سنا تے ہوئے جیل بھجوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین سال قبل مجرم سعید احمد خان نے گلستان جوہر میں اپنے گھر اپنی ہی 17سالہ بیٹی کو ہوس کا شکار بنایا تھا۔لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مئی 2012میں گلستان جوہر پولیس سٹیشن میں زیادتی کا کیس درج ہوا تھا ۔ اس موقع پر متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ باپ کئی برسوں سے میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے اور زیادتی کا یہ دورانیہ کیس درج کرانے تک جاری ہے ۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ اس کے باپ نے پہلی بار چار سال قبل چائے میں نشے کی دوا پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور تب سے جب بھی اکیلی کو گھر پایا زیادتی کے لئے دباﺅ ڈالا اور مسلسل میری عزت پامال کرتا رہا ۔ گواہوں اور شواہد کے ساتھ ساتھ میڈیکل رپورٹ میں بھی مجرم باپ کی جانب سے لڑکی کے ساتھ بار بار زیادتی سامنے آئی۔ملزم باپ نے ضمانت لے رکھی تھی لیکن عدالتی فیصلے کے بعد اسے حراست میں لیتے ہوئے جیل میں بھیج دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -