محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،یوم عاشور 24اکتوبر بروزہفتے کو ہو گا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،یوم عاشور 24اکتوبر بروزہفتے کو ہو گا
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،یوم عاشور 24اکتوبر بروزہفتے کو ہو گا

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل بروز جمعرات یکم محرم الحرام اور نیا ہجری سال 1437ہجری کا آغاز ہو جائے گا ۔عاشورہ محرم الحرم24اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گا ۔محرم کے پہلے عشرے میں پورلے ملک میں مجالس اور عزاداری کی محافل کا انعقادکیا جاتا ہے جس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظام کیے گئے ہیں ۔کراچی میں رینجرز اور پولیس ملکر 96حساس مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /Headlines


loading...