بھارتی قید سے رہائی پانے والا ماہی گیر دو سال بعد پاکستان پہنچ گیا

بھارتی قید سے رہائی پانے والا ماہی گیر دو سال بعد پاکستان پہنچ گیا

ٹھٹھہ (آن لائن) بھارتی قید سے رہائی پانے والا نوجوان غلام حسین وطن واپس پہنچ گیا ، گھر پہنچنے پر والدین اور اہلخانہ نے والہانہ استقبال کیا۔ غلام حسین اپنے والد ، ماموں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دو سال قبل ماہی گیر کے لئے کھلے سمندر میں روانہ ہوا تھا۔ غلام حسین بھارتی قید سے رہا ہو کر اپنے آبائی گھر ٹھٹھہ پہنچا تو والدین اور اہلخانہ نے والہانہ استقبال کیا۔ ہر آنکھ میں خوشی کے آنسو اور چہروں پر خوشیاں تھیں۔ غلام حسین کے والد اور دیگر ساتھی چار ماہ قبل رہائی پا کر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ غلام حسین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مچھلیوں کا شکار کرتے کرتے بھارتی نیوی کا شکار ہو گیا تھا۔ غلطی سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر غلام حسین کو بھارت میں دو سال قید کی سزا برداشت کرنا پڑی۔ فشر فوک فورم تنظیم کے نمائندوں نے ماہی گیروں کے تحفظ کے لئے پاک بھارت حکومتوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ٹھٹہ


loading...