شام کی صورتحال، سعودی عرب اور قطر نے روسی صدر کو کتنے ارب ڈالر کی پیشکش کی؟ عرب اخبار نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

شام کی صورتحال، سعودی عرب اور قطر نے روسی صدر کو کتنے ارب ڈالر کی پیشکش کی؟ ...
شام کی صورتحال، سعودی عرب اور قطر نے روسی صدر کو کتنے ارب ڈالر کی پیشکش کی؟ عرب اخبار نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

  


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی شامی حکومت کے لئے ناپسندیدگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے لیکن عرب میڈیا کے بعض حلقوں نے اس نا پسندیدگی کو کچھ زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے دعویٰ کر دیا ہے کہ سعودی عرب بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے لئے روس کو اربوں ڈالر کی پیشکش کرچکا ہے۔

اگر آپ آن لائن سستی ٹکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بک کرتے وقت یہ ایک کام ضرور کرلیں

لبنانی اخبار ”ادیار“ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کے درمیان ایک  میٹنگ ہوئی  جس میں سعودی عرب کی طرف سے روس کو پیشکش کی گئی ہے کہ اگر شامی صدر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے تو اس کے بدلے روس کو 3سو ارب ڈالر (3سو کھرب پاکستانی روپے) پیش کئے جاسکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق شامی صدر کی حکومت کے خاتمے کے بدلے اربوں ڈالر کی پیشکش سعودی عرب اور قطر کی طرف سے کی گئی ہے۔

دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے پیشکش کو   مسترد کردیا ۔  جواب میں روسی صدر نے موضوع تبدیل کرنے کے لئے سعودی وزیر سے سوال کیا کہ کیا وہ کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنانی اخبار کے دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...