کریڈٹ یا اے ٹی ایم کارڈز پر اس چپ کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ حیران کن حقیقت جانئے
لندن (نیوز ڈیسک) آپ نے سمارٹ پیمنٹ کارڈ یا اکثر کریڈٹ کارڈز پر سنہرے رنگ کی ایک چپ دیکھی ہوگی۔ یہ بظاہر تو موبائل فون کی سم سے مشابہہ نظر آتی ہے، لیکن کریڈٹ کارڈ پر اس کی موجودگی کا آخر کیا مطلب ہے؟
اگر آپ آن لائن سستی ٹکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بک کرتے وقت یہ ایک کام ضرور کرلیں
اس الیکٹرانک چپ کو EMV کہا جاتا ہے، اور یہ نام یورو پے، ماسٹر کارڈ اور ویزا نامی کمپنیوں کے ناموں کے پہلے حروف پر مشتمل ہے۔ یہ ایک سمارٹ کارڈ ہے جس کے اوپر ایک انٹی گریٹڈ سرکٹ بنا ہوتا ہے جو کہ ڈیٹا سٹور کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ڈیبٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ پر ایک مقناطیسی پٹی ہوتی ہے جو ڈیٹا سٹور کرتی ہے، لیکن اس کے برعکس سمارٹ کارٹ یا کریڈٹ کارڈ وغیرہ پر لگی EMV چپ میں جدید ترین ٹرانزسٹروں سے بنا انٹی گریٹڈ سرکٹ ہوتا ہے جو کہ معلومات کو بڑی مقدار میں ذخیرہ کرسکتا ہے۔
خطرہ ہو تو مسلمان خواتین حجاب اتارسکتی ہیں :سعودی عالم دین
اس کارڈ پر سٹور کئے گئے ڈیٹا کو اے ٹی ایم مشین یا دیگر کسی بھی الیکٹرانک پیمنٹ ٹرمینل میں داخل کرنے پر مشین اس کا ڈیٹا پڑھ سکتی ہے، یا بعض سمارٹ کارڈ اس طرح کے بھی ہوتے ہیں کہ ان کا ڈیٹا مشین میں ڈالے بغیر ریڈیائی شعاعوں کے ذریعے کچھ فاصلے سے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔EMVکارڈ کا سٹینڈرڈ پہلی دفعہ یوروپے، ماسٹر کارڈ اور ویزا کمپنی نے ہی مل کر متعارف کروایا،مگر اب اسے EMVco نامی کنسورشیم کنٹرول کرتا ہے، جو کہ ویزا ، ماسٹر کارڈ، جے سی بی، امریکن ایکسپریس، چائنا یونین پے اور ڈسکورنامی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔