بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی
بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )دوسرے و ن ڈے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 22رنز سے شکست دے دی جس کے بعد سریز ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی ہے ۔بھارت نے نو وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ 225رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ ۔اندور کے ہالکر کرکٹ سٹیڈیم میںبھارت ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 247رنز بنائے ۔کپتان مہندر سنگھ دھونی 92سکور بنا کر ناٹ آﺅٹ روہے جبکہ ریحانے نے پچاس رنز بنائے ،دیگر بھارتی بلے باز جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کے سامنے نہ چل سکے ۔آر جے شرما دس گیندوں پر تین رنز بنا کر ربا دا کی گیندپر آﺅٹ ہوئے ،شیکھر دھون 34گیندوں پر 23رنز بنا کر ڈومنی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو ئے،ویرات کو ہلی 18گیندوں پر 12رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ،رائنا بغیر کسی سکور کے مورکل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔اک آر پاٹیل 27گیندوں پر 13رنز بنا کر سٹین کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔بھویشنر کمہار 32گیندوں پر 14رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آوئٹ ہو ئے ۔ہر بھجن سنگھ 22گیندوں پر 22رنز بنا کر سٹین کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔یو ٹی یادو 3گیندو ں پر چار رنز بنا کر سٹین کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔کپتان مہند ر سنگھ دھونی 92سکور بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ ایم ایم شرما بغیر کسی سکور پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔

جواب میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 17گیندوں پر 17رنز بنا کر پاٹیل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ،ڈی کوک 36گیندوں پر 34ووٹ بنا کر ہر بھجن سنگھ کی گیند پر آﺅٹ ہو ئے ،ڈوپلیسی 56گیندوں پر 51سکور بنا کر پاٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ،ڈومنی 46گیندوں پر 36سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے ،اے بی ڈویلئیر 20گیندو ں پر 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ڈیوڈ ملر بغیر کسی سکور کے کمہار کی گیند پر آ ﺅٹ ہوئے ۔بہاردین 33گیندوں پر 18رنز بنا کر ہر بھجن سنگھ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے خ،ڈیل سٹین 16گیندوں پر 13رنز بنا کر کوہلی کے گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔عمران طاہر 12گیندوں پر 9رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور مورکل صرف 4زتگ بنا کر پویلین لوٹ گئے اور ساری ٹیم 225کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی ۔

مزید : کھیل


loading...