”ہمارے پاس خودکش بمباروں کی فہرست ہے لیکن پکڑ نہیں سکتے کیونکہ۔۔۔“ ترک وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا کو حیران کر دیا
استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں کردباشندوں کی ریلیوں پر پے درپے کئی خودکش حملے ہو چکے ہیں۔ دو روز قبل بھی انقرہ میں 90 افراد ایک حملے میں لقمہ¿ اجل بن گئے تھے۔ ترک وزیراعظم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے مشکوک افراد کی ایک فہرست موجود ہے جو ممکنہ طور پر ملک میں خودکش حملہ کر سکتے ہیں لیکن جب تک وہ جرم (خودکش حملہ ) نہ کریں ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کر سکتے۔
اگر آپ آن لائن سستی ٹکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بک کرتے وقت یہ ایک کام ضرور کرلیں
ایک نجی نیوز چینل این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم فہرست میں موجود مشکوک حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو بدلے میں ان کے ساتھ کسی اور احتجاجی ریلی میں خودکش حملہ کر دیں گے۔انقرہ دھماکوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یقینی طور پر خودکش حملے تھے۔
ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جائے وقوعہ سے ملنے والے انسانی اعضاءکا ڈی این اے کروا رہے ہیں۔ ہم پتا چلا چکے ہیں کہ خودکش حملہ آور وہاں تک کیسے پہنچے تھے۔انہوں نے تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک مخصوص شخص کے قریب پہنچ چکے ہیں جس سے حملہ آوروں کے اس گروپ کو پکڑنا آسان ہو جائے گا۔