ود ہو لڈنگ ٹیکس، آل پاکستان تاجر اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

ود ہو لڈنگ ٹیکس، آل پاکستان تاجر اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا
ود ہو لڈنگ ٹیکس، آل پاکستان تاجر اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان تاجر اتحاد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جاری مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ میڈیا کو جاری بیان میں تاجر تنظیم کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو معطل کئے  بغیر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ واضح رہے حکومت نے رواں مالی سال کیلئے بینک سے لین دین پر عشاریہ چھ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا تھا جس پر آل پاکستان تاجر اتحاد سمیت دیگر کئی کاروباری تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹیکس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

مزید : بزنس


loading...