شوہر کے ایک چیز سے منع کرنے پر نئی نویلی دلہن نے اپنی زندگی ہی ختم کر لی، ناقابل یقین واقعہ

شوہر کے ایک چیز سے منع کرنے پر نئی نویلی دلہن نے اپنی زندگی ہی ختم کر لی، ...
شوہر کے ایک چیز سے منع کرنے پر نئی نویلی دلہن نے اپنی زندگی ہی ختم کر لی، ناقابل یقین واقعہ

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کا خبط نوجوان نسل کے اس قدر سر چڑھ گیا ہے کہ اس سے منع کرنے پر ان کی طرف سے انتہائی اقدام بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔گزشتہ روز بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک نوبیاہتا نے فیس بک اور واٹس ایپ حد سے زیادہ استعمال کرنے سے روکنے پرپنکھے سے جھول کر زندگی ختم کر لی۔ 20 سالہ اپرنا کی کچھ ہی روز قبل شادی ہوئی تھی۔ وہ دن رات فیس بک اور واٹس ایپ پر مصروف رہتی ، جس پر گزشتہ روز اس کے شوہر نے اس کا فون چھین لیا اور باہر اپنے ساتھ لے گیا۔

دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

اپرنا نے دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں خود کو بند کر لیا اور پنکھے سے پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ کوئی جواب نہ دینے پر گھروالوں نے اس کے شوہر کو فون کرکے بلایا، وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہواتو سامنے اس کی بیوی لٹک رہی تھی۔ شدت غم میں شوہر نے بھی خودکشی کی کوشش کی لیکن اسے گھروالوں نے قابو کر لیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپرنا کا شوہر بس ڈرائیور تھا اور کئی کئی روز کام پر رہتا تھا۔شادی کے بعد وہ پہلی بار کام پر جا رہا تھا جب وہ اپنی بیوی کا فون چھین کر ساتھ لے گیا لیکن اسے راستے ہی سے واپس آنا پڑا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...