آئی فون کا نیا ماڈل دنیا کے کس ملک میں سب سے مہنگا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی فون کا نیا ماڈل دنیا کے کس ملک میں سب سے مہنگا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے ...
آئی فون کا نیا ماڈل دنیا کے کس ملک میں سب سے مہنگا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فون دنیا بھر میں مقبولیت رکھتے ہیں لیکن بھارت میں ان کی کچھ زیادہ ہی مانگ ہے، اسی لیے تو بھارتیوں کو اس کی قیمت بھی باقی دنیا سے زیادہ ادا کرنی پڑرہی ہے۔ مغربی دنیا میں آئی فون ایس 6کچھ 3ہفتے قبل لانچ کر دیا گیا تھا لیکن بھارت میں یہ چند روز قبل ہی لانچ کیا گیا ہے لیکن اس کی قیمت دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارت میں ہے جہاں یہ 62ہزار بھارتی روپے(تقریباً1لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو رہا ہے، اور یہ قیمت سب سے کم میموری (16GB) ماڈل کی ہے، جبکہ 128GBمیموری والے ایس 6پلس ماڈل کی بھی بھارت میں بہت زیادہ ڈیمانڈ کی جا رہی ہے اور یہ ماڈل وہاں 92ہزار بھارتی روپے(تقریباً1لاکھ 47ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔

دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

16جی بی میموری آئی فون ایس 6امریکہ میں 649امریکی ڈالر(تقریباً ساڑھے 67ہزار روپے)، آسٹریلیا میں 1076آسٹریلوی ڈالر (تقریباً ساڑھے 81ہزار روپے) اور برطانیہ میں 540پاﺅنڈ(تقریباًساڑھے 86ہزار روپے)میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی شہری اس آئی فون کے لیے امریکیوں سے 306ڈالرز (تقریباً31ہزار روپے)زیادہ ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں آئی فون ایس 6تاحال زیادہ دستیاب ہی نہیں ہے اور جن سٹورز پر یہ مل رہا ہے وہاں اس کی قیمت 1ہزار ڈالرز(تقریباً1لاکھ روپے) سے زائد وصول کی جا رہی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...