آصف زرداری کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ میں نے دیا: اعتزاز احسن

آصف زرداری کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ میں نے دیا: اعتزاز احسن
آصف زرداری کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ میں نے دیا: اعتزاز احسن

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ انہوں نے ہی دیا تھا۔ سما نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اپنے حالیہ دور حکومت میں سرکاری معاملات کی دیکھ بھال میں مصروف رہی اور اس دوران کارکنوں کے ساتھ ضروری رابطہ قائم نہ رکھا جا سکا۔ ایک سوال کے جواب رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہماری حکومت سے زیادہ بہتر انداز میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات نمٹا رہی ہے ۔ اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے ایک سو چوالیس کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئی ٹیم قیادت سنبھالنے کو تیار بیٹھی ہے بلاول کو چاہیئے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ 

مزید : قومی


loading...