الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پرمبنی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پرمبنی ...
الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پرمبنی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )الیکشن ٹربیونل کے رجسٹرار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے اور مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیاہے ۔

یہ انتخابی عذر داری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیا ہے تھاکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا،وفاقی وزراءنے کھلم کھلادھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے، انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی،بعض پولنگ سٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا جس سے پولنگ جا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے ،تاہم الیکشن ٹربیونل کے رجسٹرار نے انتخابی عذرداری پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی ۔

مزید : لاہور


loading...