ڈی جی سپورٹس پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،ہائی کورٹ کی وارننگ

ڈی جی سپورٹس پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،ہائی کورٹ کی وارننگ
ڈی جی سپورٹس پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،ہائی کورٹ کی وارننگ

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے غیرفعال صدر فیصل صالح حیات کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں ڈی جی سپورٹس کی عدم پیشی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر وہ آئندہ تاریخ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جائیں گے ۔اس کیس میںجسٹس محمد فرخ عرفان خان کی عدالت میںفیصل صالح حیات اپنے وکلاءعاصمہ جہانگیر اورمحمد افضل خان کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہناتھا کہ فیصل صالح حیات کو فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن روکنے کے حوالے سے جاری حکم امتناعی بارے علم نہ تھا۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ فیصل صالح حیات اورسیکرٹری احمد یارلودھی توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہوئے پھر بھی وہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ عدالت نے طلبی کے باوجود ڈی جی سپورٹس محمد عثمان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں 16اکتوبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ڈی جی سپورٹس پیش نہ ہوئے توا ±ن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جائیں گے۔

مزید : لاہور


loading...