کپتان نے کام نہ کرنے والے” کھلاڑیوں“ کو کھر ی کھری سنادیں،سیلفی گروپ پارٹی کے لیے کام بھی کرے:عمران خان

کپتان نے کام نہ کرنے والے” کھلاڑیوں“ کو کھر ی کھری سنادیں،سیلفی گروپ پارٹی ...
کپتان نے کام نہ کرنے والے” کھلاڑیوں“ کو کھر ی کھری سنادیں،سیلفی گروپ پارٹی کے لیے کام بھی کرے:عمران خان

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو صاف صاف پیغام پہنچا دیا ۔کپتان کہتے ہیں کہ وہ کام کرنے والے کارکنو ں اور چوری کھانے والے مجنووں کو خوب جانتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کا گروہ سیلفی گروپ ہے جبکہ دوسرا محنت کرنے والا گروپ ہے ۔گڑھی شاہو کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں دو طرح کے کارکن ہیں ایک سیلفی گروپ ہے جو محض کاروائیاں ڈالتا ہے اور سمجھتا ہے کہ چیئر مین بھولا بھالا ہے ،آﺅ اس کے ساتھ تصویریں بنا لو بس یہ ہی کافی ہے لیکن ایسے سیلفی گروپ کو خبردار کرتا ہوں کہ تصویریں جتنی مرضی بنا لو ،پارٹی میں ترقی میرٹ پر ہو گی ۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پارٹی میں محنت کر رہے ہیں میں انہیں بھی اچھی طرح جانتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے چیئر مین جیسی سیاست کسی نے نہیں کی ،مورثی سیاست دان نہیں بلکہ میں خاندان کا پہلا شخص ہوں جو سیاست میں آیا ۔عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں زبردست محنت کرنے پر عبد العلیم خان اور میاں اسلم اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور شعیب صدیقی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

مزید : لاہور


loading...