سیشن کورٹ :قتل کے 3مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

سیشن کورٹ :قتل کے 3مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری
سیشن کورٹ :قتل کے 3مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

  


لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور بہادرعلی خان نے سزائے موت کے تین قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے،جن میں سے 2 کو20جبکہ ایک مجرم کو 15اکتوبرکو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔نواں کوٹ کے رہائشی خلیل احمد کو2003ءمیں ایڈیشنل سیشن جج سلطان احمد نے سزائے موت دی تھی۔ خلیل احمد نے معمولی جھگڑے پر پرویز کو قتل کردیا تھا، اسے کوٹ لکھپت جیل میں 20اکتوبرکو پھانسی دی جائے گی۔ شادباغ کے رہائشی محمد ندیم کے خلاف 1999ءمیں مقدمہ درج ہوا ، جسے ایڈیشنل سیشن جج انورنذیر نے پھانسی کی سزا سنائی۔محمد ندیم کو بھی 20اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔ اندرون شہر کے رہائشی انور شمیم کو ایڈیشنل سیشن جج نے سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم اس وقت سیالکوٹ جیل میں قید ہے، جسے 15اکتوبرکو پھانسی دی جائے گی۔سیشن جج لاہور نے تینوں مجرموں کی وصیت قلمبند کرنے کے لئے مجسٹریٹ مقرر کردیئے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...