ملازمہ غائب،ڈاکٹر کی والدین کو رقم دے کر چپ کرانے کی کوشش ،عدالت نے پولیس سے رپورٹ مانگ لی

ملازمہ غائب،ڈاکٹر کی والدین کو رقم دے کر چپ کرانے کی کوشش ،عدالت نے پولیس سے ...
ملازمہ غائب،ڈاکٹر کی والدین کو رقم دے کر چپ کرانے کی کوشش ،عدالت نے پولیس سے رپورٹ مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)میڈیکل کی دو طالبات کی خدمت کے لئے ملازم رکھی جانے والی 19سالہ لڑکی کوڈاکٹر اوراسکے ساتھی نے مبینہ طور پر غائب کر دیا۔ چار لاکھ دے کروالدین کا منہ بند کرانے کی کوشش، لڑکی کے والدین انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئے ۔ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید کی عدالت میں 19سالہ لڑکی عابدہ کی والدہ زرینہ بی بی اپنے شوہرمحمد صدیق کے ہمراہ پیش ہوئی جہاں اس نے عدالت کوبتایا کہ دونوں میاں بیوی رحیم یارخان کے رہائشی ہیں، ڈاکٹر یاسین ان کا جاننے والاتھا جس نے ان کی بیٹی عابدہ کو اپنی دو لڑکیوں کی خدمت کے لئے اڑھائی ہزارروپے ماہانہ تنخواہ پرملازم رکھا۔ ڈاکٹرلڑکی کوٹائو ن شپ لے گیا ،چار ماہ گزرگئے لیکن انھیں عابدہ سے ملنے نہیں دیا گیا عابدہ کے والدمحمدصدیق کاکہناتھاکہ ڈاکٹر یاسین نے دھوکہ کیا ،معلوم نہیں ان کی بیٹی زندہ ہے یا مر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ملزمان نے واالدین کوزبان بندرکھنے کے لئے چار لاکھ روپے کی پیش کش کی اور بچنے کے لئے لڑکی کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔یڈیشنل سیشن جج شاذب سعیدنے ٹاو ¿ن شپ پولیس کوحکم دیا کہ عابدہ کو بازیاب کرکے عدالت میں 21اکتوبر کوپیش کیا جائے۔

مزید :

لاہور -