اصغر خان کیس پھر کھل گیا ،وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا

اصغر خان کیس پھر کھل گیا ،وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا
اصغر خان کیس پھر کھل گیا ،وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا

  


ا سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے اصغر خان کیس میں وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دو سابق جرنیلوں سے بیان لینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن کیس میں جلد پیشرفت ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیٹنگ وزیر اعظم نواز شریف اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کوبیان ریکارڈ کروایا جو کہ بڑی بات ہے ۔جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے آئی ایس آئی کی جانب سے رقوم وصول کرنے کے الزام کی تردید کی ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ان کا نام کسی کی ڈائری میں لکھا ہے تو وہ اس کے ذمے دار نہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ ان پر رقم لینے کے الزام کی یونس حبیب بھی تردید کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یاد نہیں کہ ان کی کبھی یونس حبیب سے ملاقات بھی ہوئی ہو۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...