سینیئر صحافی افتخار احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

سینیئر صحافی افتخار احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا
سینیئر صحافی افتخار احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی افتخار احمد نیوز چینل سے مستعفی ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارہ اکتوبر کو دنیا نیوز سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیدیا تھا۔ پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی چینل کے ساتھ کام کرنا ایک اور تاریخی تجربہ تھا۔ واضح رہے افتخار احمد طویل عرصہ تک جیو نیوز سے وابستہ رہے جس کے بعد وہ بول نیوز میں شامل ہو گئے تاہم وہ بدنام زمانہ ایگزیکٹ سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی ہو کر دنیا نیوز  سے منسلک ہو گئے تھے۔ 

مزید : لاہور


loading...