آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، وار اکیڈمی کا بھی دورہ کیا

آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، وار اکیڈمی کا بھی دورہ کیا
آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، وار اکیڈمی کا بھی دورہ کیا

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے  وزیر خارجہ فریدن ہادی سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ترک وزیر خارجہ نے دوران ملاقات باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کیلئے ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دریں اثنا آرمی چیف نے ترک وار اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترک قیادت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...