چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنیوالے اپنے کارکنوں کےلئے پاکستان سے بہتر سکیورٹی مانگ لی

چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنیوالے اپنے کارکنوں کےلئے پاکستان سے ...
 چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنیوالے اپنے کارکنوں کےلئے پاکستان سے بہتر سکیورٹی مانگ لی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنیوالے اپنے کارکنوں کےلئے پاکستان سے بہتر سکیورٹی مانگ لی۔اس مطالبے کا اظہار چین کے سفیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آسلام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔دونوں رہنماﺅ ں نے دہشت گردی، چینی کارکنوں کی حفاظت اور خطے کے دیگر امور پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو بتایا کہ راہداری منصوبے پر معتدد ممالک پچاس بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے۔چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت تمام منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کےلئے پر عزم ہے اور خطے کی خوشحالی اور امن کےلئے چین سے مل کرکام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں چینی سفیر نے اپنے سیاح کی بازیابی کےلئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا جسے گزشتہ سال اغوا کرلیا گیا تھا۔

مزید : قومی


loading...