اوباما بن بلائے شادی کی تقریب میں پہنچ گئے، سب دیکھ کر حیران

اوباما بن بلائے شادی کی تقریب میں پہنچ گئے، سب دیکھ کر حیران
اوباما بن بلائے شادی کی تقریب میں پہنچ گئے، سب دیکھ کر حیران

  


 کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر بار ک اوباما کو کھانے اورتقریبات میں شرکت کا تو شوق ہے ہی لیکن اتنا شوق کہ گولف کھیلتے کھیلتے شادی کی تقریب میں جا پہنچے اور مہمانوں کے کے ساتھ گھل مل گئے جب کہ مہمان اس بن بلائے اہم مہمان کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیاکے ٹوری پئنس گولف کورس میں برائن اور اسٹیفینی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی اور دونوں اس محفل میں اپنے مہمانوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران اوباما بھی اپنے دورے کے دوران یہاں گولف کھیلنے پہنچ گئے۔ اسی دوران اعلان کیا گیا کہ صدر یہاں پہنچنے والے ہیں لیکن اس اعلان نے سب ہی کو حیران کردیا تاہم امریکی صدر کے لیے تقریب کچھ دیر کے لیے مو¿خر کردی گئی جس کے کچھ ہی دیر بعد اوباماتقریب میں پہنچ گئے جس کے بعد وہاں موجود فوٹو گرافر کے لیے یاد گار تصاویر بنانے کا بہترین موقع تھا۔ دولہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور ان کی شادی کے یہ لمحات یاد گار بن گئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...