HHRD کے کنٹری ڈائریکٹر کا الخدمت کے آر او پلانٹ کا دورہ

HHRD کے کنٹری ڈائریکٹر کا الخدمت کے آر او پلانٹ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹHHRD) ) کے تعاون سے نارتھ ناظم آباد میں نصب آٹو میٹک RO واٹر فلٹریشن پلانٹ کا کنٹری ڈائریکٹر HHRD فضل الرحمن اور ڈائریکٹر آپریشن سلیم منصوری نے دروہ کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن اعجاز اللہ خان ،قاضی سید صدر الدین اور راشد قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا ، فضل الرحمن اور سلیم منصوری نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا ، انہیں اس خود کار پلانٹ کے حوالے سے آگا ہ کیا ،قبل ازیں انہیں شہر کے مختلف علاقوں میں نصب 11 واٹر فلٹریشن پلانٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی کار کردگی کے بارے میں آگا ہ کیا گیا ،HHRD کی جانب سے کراچی میں مزید 3واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر فضل الرحمن نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہریو ں کی خدمت کر رہی ہے ،ان پلانٹس کی خاص بات یہ ہے ان سے لو گوں میں صاف پا نی کی اہمیت اور اس کے استعمال کا شعور پیدا ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبے کمیو نٹی بیس پر بنا ئے جانے چاہئیں، موجود ہ دور میں صاف پانی کی فراہمی بڑی خدمت ہے ، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹHHRD) ) کی جانب سے نارتھ ناظم آباد کے بعد نیو کراچی اور لیاری میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے ۔HHRDالخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ شہر میں قائم تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ منظم انداز میں کام کر رہے ہیں، کراچی کے ہر علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا نا چاہتے ہیں،صاف پانی صحت مند معاشرے کیلئے ناگزیر ہے،اس مقصد کے تحت ہم لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...