کرم ایجنسی : افغان سرحد کے قریب خرلاچی گیٹ پر خو دکش حملہ ، ایف سی اہلکار زخمی
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان سرحد پر قائم خرلاچی گیٹ پر خودکش حملے میں ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا ۔
نیو نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب خرلاچی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور نے ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ دور دور تک اس کی آوازسنی گئی۔