لکڑی کی عالمی تجارت ، آبادی میں اضافہ ، سالانہ 50لاکھ ایکڑ جنگلات ضائع

لکڑی کی عالمی تجارت ، آبادی میں اضافہ ، سالانہ 50لاکھ ایکڑ جنگلات ضائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی سطح پر لکڑی کی تجارت اور آبادی میں اضافہ کے نتیجہ میں ہر سال 50لاکھ ایکڑ جنگلات ضائع ہو رہے ہیں ۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر جنگلات ختم ہوئے تو حیوانی زندگی کا وجود خطرے میں پڑ جائیگا جبکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کے بڑے خطرہ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے تدارک کیلئے عالمی سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ جنگلات کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیلئے نئے درخت لگانے کی مہم میں بھی تیزی لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی نہ صرف بنی لوع انسان کیلئے بڑا خطرہ ہے بلکہ اس سے پرندوں اور حیوانوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اور ان کی نسلوں کے ختم ہونے کا ذریعہ ہے ۔

مزید :

کامرس -