ریلوے کی16 کوچز تیار،30 نئی کوچز کیلئے سامان مہیا کردیا گیا

ریلوے کی16 کوچز تیار،30 نئی کوچز کیلئے سامان مہیا کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ریلوے کیرج فیکٹری میں 30 نئی کوچز تیار کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا نیا سامان مہیاکر دیا گیا۔ریلوے کیرج فیکٹری میں 30 نئی کوچز تیار کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا نیا سامان 6مختلف سائز کی اسٹیل چادریں، پلائی، فارمیکا مہیاکر دیا گیا ہے جبکہ پرانی اسکریپ کی گئی کوچز کی اسکروٹنی سے16کوچز تیار کر لی گئی ہیں جو آئندہ 10 روز میں نئے رنگ و روغن مارکنگ کے ساتھ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچا دی جائیں گی اور بقیہ مال کچرا قرار دیکر نیلام کر دیا جائے گا۔بعد ازاں اکتوبر کے آخر میں برانڈ نیو کوچز کی تیاری کا پراجیکٹ شروع کر دیا جائیگا۔

مزید :

کامرس -