اسرائیل میں یہودیوں کے لئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

اسرائیل میں یہودیوں کے لئے گھروں کی تعمیر کا اعلان
اسرائیل میں یہودیوں کے لئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

  

الخلیل (صباح نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم ’’حزقیا‘‘کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں حزقیا کالونی میں مزید یہودی آباد کاروں کو بسائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزقیا میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 گھروں کی تعمیر کی حتمی منظوری جلد ہی دی جائے گی۔اسرائیلی وزیر دفاف نے کہا کہ ہم غرب اردن میں عملًًایہودی آباد کاری میں اضافہ کررہے ہیں۔ ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی