دپیکا پڈکون کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے ذکرپر آنسو چھلک پڑے

دپیکا پڈکون کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے ذکرپر آنسو چھلک پڑے
دپیکا پڈکون کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے ذکرپر آنسو چھلک پڑے

  

ممبئی(آئی این پی) ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر اداکارہ دپیکا پڈکون نے ماضی میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے اپنے تجربات شیئر کئے اور اس دوران ان کے آنسو چھلک پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ وہ 2014 میں کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہوئیں، اس وقت وہ لوگوں کے ہجوم سے بھی ڈرتی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد انکی حالت انتہائی افسوسناک تھی انہیں جاگنا اور لوگوں کا سامنا کرنا بھی اچھا نہیں لگتا تھا اور وہ ڈپریشن سے بچنے کیلئے ہر وقت نیند میں ہی رہنا چاہتی تھیں۔

مزید : تفریح