کوچ جسٹن لینگر کا ڈرا ٹیسٹ کے بعد آسٹریلین ٹیم پر فخر کا اظہار
دبئی(یوا ین پی)آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے پاکستان کیخلاف دبئی میں ڈرا ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سخت مقابلے کے بعد ہار بھی جاتی تو انہیں دکھ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ٹائم کے وقت اپنے پلیئرز پر واضح کر چکے تھے کہ آخری دو گھنٹے میں جو کچھ بھی ہوگا اس سے قطع نظر ان کی جانب سے فائٹ بیک پر فخر ہے اور بلانتیجہ میچ ان کیلئے خوشی کا باعث رہا۔انہوں نے عثمان خواجہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ لاجواب تھی۔
