رسول اللہ ؐ کی عزت و ناموس پر مرتے دم تک پہرہ دیں گے،سید عرفان مشہدی

رسول اللہ ؐ کی عزت و ناموس پر مرتے دم تک پہرہ دیں گے،سید عرفان مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 7ویں سالانہ عزتِ رسولﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت حجۃ الاسلام عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ہماری اکابر علماء و مشائخ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ سوادِ اعظم کے اکابر مولانا فضل حق خیر آبادی ، مولانا امام بخش صہباہی، مفتی کفایت علی کافی، مولانا عنایت علی کاکوروی نے جنگ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ہمارے علماء و مشائخ نے اس تحریک کو نقطہ کمال تک پہنچایا اور عوامِ اہلسنت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔عزتِ رسول ﷺکانفرنس اُسی جدوجہدکا تسلسل ہے ہم مٹھی بھر گستاخان پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی عزت و ناموس پر مرتے دم تک پہرہ دیں گے۔


اور اس پر کوئی سمجھوتہ کوئی نصیحت کوئی دلیل قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسیہ (گستاخ) کا فیصلہ شرعی و قانونی اور خصوصاً قانون ناموسِ رسالت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ہونا چاہیے اور اس میں کوئی اندرون و بیرونی دباؤ قبول نہیں کرنا چاہیے ۔کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا مظلوم و معصوم مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ہو چکی عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے انڈین آرمی بار بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے حالات کو جنگ کی طرف لے جانا چاہتی ہے ہم مودی سرکار پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر کوئی ایسا موقع آیا تو مرکزی جماعت اہلسنت کا ہر کارکن بوڑھا و جوان سرحدوں پر پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ لڑے گا اور انڈیا کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔مرکزی جماعت اہلسنت کی اس انٹرنیشنل کانفرنس کی صدارت امیر اہلسنت پیر عبدالخالق کر رہے تھے ملک بھر سے علماء اور مشائخ عظام سٹیج پر جلو گر تھے جن میں پاکپتن شریف کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین ، پیر سید ظفر اقبال عابد ، سجادہ نشین شرقپور شر یف میاں محمد ابو بکر ،پیر سائیں اسرار الحق چشتی نظامی ، مہار شریف کے خواجہ نجم مہاروی، پیر سید حبیب عرفانی آستانہ عالیہ سندر شریف ، پیر سید سیف اللہ شاہ کوٹ عبدالمالک ، مفتی محمد جان نعیمی کراچی ، مفتی محمد شریف سرکی شیخ الحدیث علامہ عبدالستار سعیدی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، سیکرٹری جنرل نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ، سید شاہد رشید ، پیر سید شفیق احمد توکلی ، پیر سید عثمان نوری، سید ارشد حسین گردیزی ، قاضی عبدالغفار قادری، حکیم سرور حسین زاہد ، علامہ فاروق احمد ضیائی اور شاہین فکرِ رضا پیرسید مظفر حسین شاہ کراچی قابل ذکر ہیں۔ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت نے مزید کہا کہ آج ہم اس تاریخی و نظریاتی میدان مینارِ پاکستان کے سایہ تلے بیٹھ کر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور فتنہ پرور و فتنہ پرداز عناصر جو کہ بیرونی اشاروں پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف رہتے ہیں اُن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ قادیانی شرعی و آئینی لحاظ سے غیر مسلم تھے غیر مسلم ہیں اور غیر مسلم رہیں گے۔ ہم حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ حساس سرکاری پوسٹوں پر تعینات قادیانی کو فوری برطرف کیا جائے ۔امیر مرکزی جماعت اہلسنت پیر عبدالخالق القادری نے کہا کہ بلوچستان میں را و دیگر انڈین ایجنسیوں کے مداخلت کے واضح ثبوت ہیں ہم اس بات کی پُر زور مزمت کرتے ہیں اور عالمی عدالت سے اپیل کرتے ہیں اس بات کا فوری نوٹس لے جس کا واضح ثبوت کلبھوشن یادیو دھشت گرد ہے