علی گڑھ پبلک سکول میں ٹیچرز ریذیڈنس اور پرائمری سکول کی عمارت کا افتتاح

علی گڑھ پبلک سکول میں ٹیچرز ریذیڈنس اور پرائمری سکول کی عمارت کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی علی گڑھ پبلک سکول میں ٹیچرز ریذیڈنس اور پرائمری سکول کی بلڈنگ کا افتتاح عبیدہ شاہنواز نے کیا ۔علی گڑھ پبلک سکول لاہور تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے تحت چل رہا ہے موجودہ دور میں اچھی تعلیم کیلئے تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کا ہونا ضروری ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر مزید دور رہائشی بلاک بنانے کا منصوبہ بنا یا گیا جو چھ چھ فلیٹس پر مشتمل ہیں ان فلیٹس کی تعمیر شروع کرنے کیلئے خطیر رقم درکار تھی جو سرِ دست ٹرسٹ کے پاس نہ تھی اس مشکل وقت میں مرحوم شاہنواز ملک نے جو تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین تھے انہوں نے اس منصبوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عطیہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ان فلیٹس کی تعمیر شروع کر دی دریں اثنا شاہنواز ملک کا انتقال ہو گیا لیکن ان کی وصیت کے مطابق ان کی اہلیہ نے ان فلیٹس پر اُٹھنے والے تمام تر خرچہ کو برداست کیا۔ شعیب اے ملک جو کہ اٹک گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو ہیں انہوں نے خطیر رقم کا عطیہ دیا۔یہ بلڈنگ ان کی والدہ ناز لی بانو کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔