اداکارو ماڈل منیب بٹ کے نام سے عائشہ عمر کی لاعلمی
لاہور(فلم رپورٹر)منیب بٹ ٹی وی کے مقبول اداکار ہیں جنہوں نے نہایت کم مدت میں اپنی پہچان بناتے ہوئے مقبول ڈراموں میں اہم کردار کئے۔ان دنوں بھی ان کے دو سیریل ’’کوئی چاندرکھ‘ اور’باندی‘آن ایئر ہیں جن میں وہ لیڈ رول کررہے ہیں لیکن اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ٹی وی پروگرام میں منیب بٹ بارے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ منیب بٹ کون ہے۔ عائشہ عمرنے اس لاعلمی کا اظہار کرکے جہاں ناظرین کو حیران کیا وہیں شوبز انڈسٹری کو بھی پریشان کیا ہے کیونکہ ان کے جواب پر ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ عائشہ عمر نے ایسا جان بوجھ کرکیا ہے اور یہ ان کی پرانی عادت ہے۔عائشہ عمر نے یہ جواب ہم ٹی وی کے پروگرام Tonite With HSY.میں دیا۔
جس پر سوشل میڈیامیں لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید شہرت نے عائشہ عمر کا دماغ خراب کردیا ہے کیونکہ انہیں اپنے علاوہ کوئی اور دکھائی نہیں دیتا۔ انہیں چاہیئے کہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں کیونکہ اس کی بہت ضرورت ہے ورنہ وہ ایسی بہکی بہکی باتیں نہ کرتیں۔ایک شخص کا کہنا تھا کہ عائشہ عمر کی یادداشت کھوگئی ہے۔
