یمنی فوج کا باغیوں پر بڑا حملہ ،9جنگجوہلاک
صنعاء (این این آئی)یمن میں سرکاری فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الظاھر اور باقام ڈاریکٹوریٹس میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑے حملے کیے گئے ۔لڑائی میں کم سے کم 9 حوثی باغی ہلاک اور بڑی تعداد میں فرار ہوگئے۔ادھر کتاف ڈاریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دو روز کے دوران 300 بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع نے بتایاکہ سرکاری فوج نے الظاھریہ کی ساحلی پٹی پر حوثیوں کو پسپا کرتے ہوئے متعدد مقامات اپنے کنٹرول میں لے لیے۔ لڑائی میں کم سے کم 9 حوثی باغی ہلاک اور بڑی تعداد میں فرار ہوگئے۔ادھر باقم ڈاریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حملہ کیا اور حوثیوں کی جنگی تیاریوں پر بمباری کر کے انہیں ناکام بنا دیا۔ادھر کتاف ڈاریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دو روز کے دوران 300 بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔
