صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب میں گرفتارصاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل نے ضمانت پر رہائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بے گناہ ہیں،انہوں نے وزیراعلیٰ آفس کے احکامات پر عمل کیا،درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، نیب کو انکوائری کے دوران تمام تفصیلات فراہم کی گئیں،کرپشن میں ملوث نہ ہونے کے باوجود انہیں گرفتار کر لیاگیا، درخواست میں ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
وسیم اجمل درخواست

مزید :

صفحہ آخر -