اسلام آباد ،ریٹائرڈ بریگیڈیئر اغوا ،بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج
اسلام آباد (این این آئی)تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی 10 سے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے بیٹے کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ رمنا پولیس کو علی رضوان نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کاوالد راجہ رضوان علی ڈرائیور وسیم کے ساتھ خان پور تحصیل و ضلع ہر ی پو ر سے اسلام آباد آیا ، راجہ رضوان علی ڈرائیور کو گلی نمبر 17 میں چائے پینے کا کہہ کر گئے اور واپس نہیں آئے،ڈرائیور نے والد کی گمشدگی کی اطلاع بذریعہ فون دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی والد کو سیکٹر جی 10 میں ڈھونڈنے کی کوشش کی جبکہ راجہ رضوان علی کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے، شک ہے والد راجہ رضوان علی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔پو لیس نے مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔
بریگیڈیئر اغواء
