ریلوے کا16اکتوبر سے 2نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

ریلوے کا16اکتوبر سے 2نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلویز نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی ہدایت پر دو نئی ٹرینیں موئن جو دڑو ایکسپریس اور روہی فاسٹ پسنجر چلانے کا اعلان کردیاہے ۔16 اکتوبر سے اجراء کیا جائے گا۔نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موہنجوداڑو پسنجر (213UP/214DN) کوٹری ۔ روہڑی ۔ کوٹری اور روہی پسنجر (215UP/216DN)سکھر، خانپور ، سکھر کے درمیان چلائی جارہی ہیں۔دونوں ٹرینوں کے کرایوں کا شیڈول یہ ہے۔ موہنجوداڑو پسنجرٹرین کا کوٹری سے روہڑی تک کا کرایہ 320 روپے ہوگا۔ کوٹری سے روہڑی تک کاکل فاصلہ 381 کلومیٹرہے۔کوٹری سے سہون شریف کا کرایہ 150روپے، دادو کا کرایہ 190 روپے ، لاڑکانہ کا 280 روپے اور حبیب کوٹ کا کرایہ 300 روپے ہوگا۔ اسی طرح سکھر اور خانپور کے درمیان چلنے والی روہی پسنجر ٹرین کا سکھر سے خانپور کا فاصلہ 220 کلومیٹر ہے اور اس کا کرایہ 200 روپے ہوگا۔ سکھر سے روہڑی کا کرایہ 25 روپے صادق آباد کا 180 روپے ، رحیم یار خان کا 190 روپے اور خانپور کا 200 روپے ہوگا۔ یہ ٹرینیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کا عمل ہے جس میں انہوں نے آٹھ نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔اعلان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پہلی ٹرین لاہور سے فیصل آباد تک چلنی تھی جبکہ دوسری ٹرین موئن جو داڑو ایکسپریس لاڑکانہ سے سیہون شریف اور جامشورو تک چلائی جانی تھی۔تیسری ٹرین روہی ایکسپریس پنوں عاقل، گھوٹکی، ڈھرکی، صادق آباد، رحیم یار خان اور خان پور تک جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے چلائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
دوٹرینیں

مزید :

صفحہ آخر -