یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سائنسدان ’’مصنوعی جلد‘‘ بنانے میں کامیاب ہوگئے ، یاسمین راشد

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سائنسدان ’’مصنوعی جلد‘‘ بنانے میں کامیاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدنے بتایا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سائنسدانوں نے مصنوعی جلد کی تیاری (سکن کلوننگ ) میں کامیابی حاصل کرلی ، بائیولوجیکل سکن پہلے ہزاروں ڈالرز میں بیرون ملک سے منگوانا پڑتی تھی اس کی جگہ اب پاکستان میں وہی جلد 720روپے میں دستیاب ہوگی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں پانچویں سالانہ اناٹومی سائنٹفک کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سکن کلوننگ میں کامیابی پر یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ پر مبنی تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کا اہتمام اناٹومیکل سوسائٹی آف پاکستان نے کیا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر اظہار، صدر اے پی ایس پروفیسر نوشین عمر نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر یاسمین راشد نے کہا کہ سائنٹفک کانفرنس نوجوان ڈاکٹروں کیلئے سیکھنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کا مکمل احساس ہے کیونکہ فکلیٹیز کی کمی دور کئے بغیر میڈیکل تعلیمی اداروں کی استعدادکار بہتر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا بجٹ کسی اورنج ٹرین یا دیگر منصوبوں پر ہرگز نہیں لگانے دوں گی۔ وزیر صحت تقریب میں پروفیسرز اور ڈاکٹروں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

مزید :

صفحہ آخر -