پاکستان امریکہ تعلقات میں سی پیک وبال ہے ، خواجہ آصف

پاکستان امریکہ تعلقات میں سی پیک وبال ہے ، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری تعلقات کی وبال کی وجہ ہے ، امریکہ اور آئی ایم ایف پاکستانی حکومت کی جانب سے مانگے گئے پیکیج پر سی پیک کے معاہدوں کو ٹارگٹ کرینگے جب کہ سی پیک دو خودمختار ریاستوں کے درمیان ایک دوستانہ معاہدہ ہے ، مناسب یہی ہے کہ ہم اس معاہدے کی حفاظت کریں اور اسے امریکی خارجہ پالیسی کا شکار نہ ہونے دیں ۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ کی جانب سے پاکستان کی قرضے کی درخواست سے قبل چینی قرضوں کا جائزہ لینے سے متعلق خبر کو شیئر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری وبال بنا ، امریکہ اور آئی ایم ایف پاکستانی حکومت کی جانب سے مانگے گئے پیکیج پر سی پیک کے معاہدوں کو ٹارگٹ کرینگے جب کہ سی پیک دو خودمختار ریاستوں کے درمیان ایک دوستانہ معاہدہ ہے ، مناسب یہی ہے کہ ہم مطالبات کی مناسبت سے اس معاہدے کی حفاظت کریں اور اسے امریکی خارجہ پالیسی کا شکار نہ ہونے دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -